کورونا وائرس: پاکستان سمیت 76 ممالک کو ایک سال کیلئے قرضوں پر رعایت

Published on April 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) تمام مالیاتی اداروں نے دنیا بھر میں درپیش وبائی صورتحال کے پیش نظر ترقی پذیر ممالک کو ایک سال کیلئے قرضوں پر رعایت دیدی ہے، ان ممالک میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔پاکستان کی کامیاب معاشی سفارتکاری کے ثمرات کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی صورتحال نے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے ترقی پذیر ممالک کیلئے اپیل کی اور 12 اپریل کو خطوط ارسال کیے تھے۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، عالمی برادری اور عالمی معاشی اداروں سے اپیل کی تھی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ترقی مزید ممالک کی معیشتوں کو بری طرح نقصان پہنچ رہا ہے۔ زرمبادلہ کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے جس کی وجہ سے غربت اور بیروزگاری مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے واجب الادا قرضوں میں سہولت فراہم کی جائے تاکہ یہ ممالک اپنے وسائل اپنے ہیلتھ سسٹم کو بہتر بنانے، روزگار اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے بروئے کار لا سکیں۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اس تجویز کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری سوچ کے عین مطابق ہے۔ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر اور ورلڈ بینک نے بھی اس تجویز کی توثیق کی جبکہ کل جی 20 ممالک نے بھی اس تجویز کی توثیق کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes