سوات (یواین پی)مینگورہ تھانہ میں مدد گار پولیس کے اہلکار سائلین کو قانونی سہولت فراہم کرنے لگے، تھانہ آنے والے ضعیف العمر افراد کو احترام کے ساتھ بٹھا کر دفتری امور میں مدد فراہم کی جاتی ہے، اس حوالے سے مینگورہ تھانہ میں تعینات مدد گار عالم خان اور دیگر اہلکاروں نے بتایا کہ آئی جی خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق پولیس اور عوام کے مابین معاشرتی زندگی میں ہم آہنگی پیداکرنے اور تھانوں میں قانونی امور کی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے آنے والے سائلین کو مدد گار پولیس کی سروس فراہم کی گئی ہے، مدد گا ر پولیس کے جوان روزانہ کی بنیاد پر تھانہ میں آنے والے سائلین کو عزت واحترام کے ساتھ ایک جگہ بٹھا کر ان کا مسئلہ سنتے ہیں اور پھر ان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے انہیں قانونی مدد کی فراہمی اور دفتری امور کی انجام دہی میں مدد فراہم کرتے ہیں، تھانہ آنے والے ضعیف العمر سائلین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سوات پولیس لوگوں کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے۔