پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی فروخت، اعجاز چوہدری کی آڈیو سامنے آگئی

Published on April 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی ایک امیدوار کے ساتھ پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے۔سوشل میڈیا پر لیک ہونیوالی مبینہ آڈیو ٹیپ میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو پارٹی ٹکٹ کے لیے عمران خان سے ملاقات کا کم از کم ایک کروڑ روپے معاوضہ مانگتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔اعجاز چوہدری کو فون کرنے والے شخص چوہدری حفیظ اپنا تعارف کروانے کے بعد کہتے ہیں کہ وہ کسی اور کے لیے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ لینا چاہتے ہیں اس حوالے سے پارٹی کو کتنا چندہ دینا ہوگا۔مبینہ آڈیو ٹیپ میں اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنی ہے تو کم از کم ایک کروڑ روپے دینا ہوں گے، ٹکٹ لینا ہے تو آج کل ہی عمران سے ملاقات کرلیں، پارٹی کے لیے فنڈز کی حد لامحدود ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题