انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں؛ اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ

Published on April 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

اوکاڑہ( یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں غیر قانونی طور پر ایل پی جی کا کاروبار کرنیو الوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ایل پی جی فراہم کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے یہ سماج دشمن عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ نے دیپالپور روڈ پر ہائی ایس ویگن کو ایل پی جی فراہم کرنے والی دکان کو سیل کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے ڈی کینٹنگ میں استعمال ہونے والی مشینری اور ویگنوں کو ایل پی جی فراہم کئے جانے والے تمام آلات و سلنڈرز قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کروا دیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کسی جگہ پر بھی ایل پی جی کی گاڑیوں کو فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے خلاف ورزی کرنے والوں کی دکانیں سیل،بھاری جرمانے اور مالکان کو پابند سلاسل کیا جائے گا اور گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes