بلوچستان، خاران اور واشک میں زلزلے کے جھٹکے

Published on April 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

کو ئٹہ(یو این پی)بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعرات کی شب 8 بجکر 43 منٹ پر خاران، واشک، بسیمہ، شمشی، دمگ اور مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز خاران سے 68 کلومیٹر جنوب میں تھا۔زلزلے کی شدت سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمۂ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے دونوں اضلاع میں جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes