سابق وزیر خزانہ کا اگلا بجٹ آئی ایم ایف کے مطابق بنانے کا مطالبہ

Published on May 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

لاہور(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اگلا بجٹ آئی ایم ایف کی فرمائش کے مطابق بنانے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے، اگر اس حکومت نے بجٹ پیش کیا بھی تو لازمی ہے کہ یہ بجٹ سیاسی نہ ہو اور اس پر طرفین کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے بجٹ پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے اور حکومت کو چاہیے کہ اس بجٹ میں آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes