فیصل مسجد میں 1650 فرزندان توحید رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھ گئے

Published on July 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

666
اسلام آباد (یواین پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سب سے بڑی مسجد فیصل مسجد میں 1650 فرزندان توحید رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھ گئے۔ مسجد کی انتظامیہ مخیر حضرات کے تعاون سے ان معتکفین کی سحر و افطار کا انتظار کرے گی۔ مذہبی سکالروں کی جانب سے متعکفین کیلئے فقہی مسائل پر خصوصی لیکچر کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جڑواں شہروں کی مساجد میں ہزاروں کی تعداد میں روزہ دار اعتکاف بیٹھ گئے ہیں۔ تقریباً ہر مسجد میں اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علماء کرام نے رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے آخری ایام میں اعتکاف کے حوالہ سے مسائل سے نمازیوں کو آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题