عمران خان اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں،حاجی رانا فریاد خاں

Published on May 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

مسلم لیگ(ن) عام انتخابات میں دو تہائی اکثر یت حاصل کرکے اپنی حکومت بنائے گی،سینئر لیگی رہنما
جاتی امرا(یو این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حاجی رانا فریاد خاں نے اپنے ڈیرہ (کماس گاؤں)میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی مار شل لاء لگوانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، تحریک انصاف کے دورحکومت میں اگر سارے فیصلے جنرل باجوہ کررہے تھے تو عمران خان کیاکر رہا تھا ،موجودہ اور سا بق دور میں سہولت کاری کرنے والوں کے چہرے خود عمران خان بے نقاب کررہاہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے الگ ہو نے کے بعد ہوش کھو چکے ہیں انہیں نہیں معلوم کہ میں کس کے بارے کیا کیاکہہ رہا ہوں، عمران خان نے خود کو اقتدار سے نکالے جانے الزام جس امریکہ پر لگایا آج وہی امریکہ عمران خان کیلئے آئیڈیل بن چکا ہے کل تک اداروں سے محاذ آرائی اور انہیں نیوڑل نیوڑل کہنے والا عمران خان آج ان کے تلویں چاٹنے کیلئے بے تاب بیٹھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست اب اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے وہ اب اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔آ نے والا دور پاکستان کی خو شخالی اور تر قی کا دور ہے ان شا ء اللہ مسلم لیگ(ن) عام انتخابات میں دو تہائی اکثر یت حا صل کرکے اپنی حکومت بنائے گی اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes