علماء کرام امت مسلمہ کو علم کی طاقت سے جوڑنے میں کردار ادا کریں مولانا طارق جمیل

Published on April 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

images
عبدالحکیم (یواین پی)مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے قذافی گراؤنڈ عبدالحکیم میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء کرام امت مسلمہ کو علم کی طاقت سے جوڑنے میں کردار ادا کریں علماء دین کے باہمی اختلافات کے سبب ہر روز ایک نیا فرقہ بن جاتا ہے جو مسلمانوں کو مزید تقسیم کردیتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت قوم ہیں جس کا نبیؐ تمام نبیوں سے افضل جس کی آسمانی کتاب تمام کتابوں کی سردار اور امت کی شان یہ ہے کہ نبی بھی آپ ؐ کا امتی ہونے کی دعائیں مانگتے تھے مگر افسوس ہے کہ ہم نے اللہ کی حدود کو توڑ دیانبی ؐ کے طریقوں سے منہ موڑ لیا جس کے سبب کفار ہمیں لڑانے میں کامیاب ہو گئے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا جس کی بنیادوں میں ہزاروں بچوں، عورتوں اور بڑوں کا خون ہے مگر اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں آج نہ کسی کی عزت محفوظ ہے نہ ہی جان و مال،معاشرہ بربادی اورتنزلی کی طرف گامزن ہے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ دنیا میں موریطانیہ ایسا ملک ہے جہاں مکمل اسلام نافذ ہے لوگ100فیصد نمازی و حافظ قرآن ہیں ،انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اللہ تعالیٰ اوررسول اللہؐ کی احکامات پر سختی سے عمل پیرا ہو جائیں بینکوں سے سودی اکاؤنٹ ختم کردیں اپنے گناہوں سے توبہ کرلیں وہ گناہوں کو بخش دے گاانہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ مبر رسول ؐ کا استعمال حق العباد،میاں بیوی ،والدین و بچوں کے مسائل کے حل اور ختلافات کی بجائے اخلاقیات پر بیان کریں،شرکاء سے عہد لیا کہ وہ صوم و صلاۃ کی پابندی کریں محفل میں سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان اور سابق ڈی آئی جی میجر ملک امتیاز حسین نے خصوصی شرکت کی پولیس کی بھاری نفری سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیتی رہی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题