نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے

Published on May 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

کراچی(یو این پی)پاکستانی معروف سینئر اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے ہیں۔اداکارہ نے یہ افسوسناک خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔نادیہ جمیل نے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہم اللّٰہ کے ہیں اور اللّٰہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں، براہ کرم میرے والد کے آخری سفر کے لیے دعا کریں۔‘یاد رہے کہ اس سے ایک دن قبل نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کو والد کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع دی تھی اور دعاؤں کی اپیل کی تھی۔انہوں نے اس پوسٹ میں اپنے والد کو پہلا استاد، سرپرست، فرشتہ، دوست، والد، شاعر، فلسفی، حسِ مزاح سے بھرپور شخصیت، ٹھنڈی طبیعت کے مالک اور نرم مزاج انسان قرار دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes