یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144کے نفاذکا اعلان

Published on July 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

333
راولپنڈی۔۔۔راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے 21رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144کے نفاذکا اعلان کر دیا۔اس ضمن میں ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال نے 21رمضان کویوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ضلع بھر میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے نفاذ کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دفعہ 144کے تحت دو روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پولیس، سرکاری فورسز، سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لئے ڈیوٹی کرنے والے ملازمین اور کمپیوٹررائزڈ شناختی اور ادارے کا کارڈ رکھنے والے ڈیوٹی سرانجام دینے والے میڈیا کے نمائندے و ملازمین اس حکم سے مستثنی ہوں گے۔ خواتین اور بارہ سال سے کم عمر کے بچوں پر بھی اس حکم کااطلاق نہیں ہوگا۔ڈبل سواری پر پابندی 19اور 20جولائی دور روز تک برقرار رہے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme