پیپلز پارٹی معاشرے کے غریب اور مستحق افراد کی جماعت ہےتسنیم احمد قریشی

Published on May 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

سرگودھا (یو این پی ) وزیر مملکت برائے پیداوار و صنعت تسنیم احمد قریشی نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام تقریب میں 7,60,000 روپے کے 38چیک تقسیم کئے گئے۔ جس میں معذور افرادمیں 28 جبکہ غریب اور مستحق لوگوں میں 10امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ تسنیم احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی معاشرے کے غریب اور مستحق افراد کی جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی غریبوں کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی غریب اور امیر کے مساوی حقوق کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افراد میں چیک تقسیم کرنے کا مقصد پاکستان پیپلز پارٹی کی غریب عوام کے ساتھ گہری محبت کا اظہار ہے۔ تسنیم احمد قریشی نی مزید کہا کہ ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ کی نگرانی میں ادارہ بہت اچھا کام کر رہا ہئے عامر فدا پراچہ بہت اچھے دل کے مالک ہئں ہمیشہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے ریجنل ڈائریکٹر پاکستان بیت المال لاہور انجنئیرمحمد اعظم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سرگودھا آصف شاہ اور محمد عامر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی محنتی ایماندار اور انسانی ہمدردی رکھنے والے آفیسرز ہیں سرگودھا کے لیے پاکستان بیت المال میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شاہ اور شیخ محمد عامر جیسے آفیسرز نعمت سے کم نہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy