جہانگیر ترین کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ

Published on May 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

لاہور(یوا ین پی)سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق اس نئی سیاسی پارٹی کے جہانگیر ترین خود پیٹرن انچیف ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی سیاسی پارٹی میں ترین گروپ کے علاوہ پی ٹی آئی کےکئی ناراض رہنماؤں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی نئی پارٹی میں ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، وہاڑی، لودھراں اور ملتان کے سیاسی خاندانوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نئی سیاسی پارٹی میں شمولیت کے لیے اندرونِ سندھ، خیبر پختون خوا اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں کے جہانگیر ترین سے رابطے جاری ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题