انسدادڈینگی مہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد یقینی بنایا جائے ڈویژنل کمشنرزاہد حسین

Published on May 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل کمشنرزاہد حسین نے ہدایت کی ہے کہ انسدادڈینگی مہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اینٹی ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں کام کرتی نظر آنی چاہیں تاکہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں انسدادڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزادبھی موجود تھے جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد،کوارڈینیٹر انسداد وبائی امراض ڈاکٹرذوالقرنین، ماہر حشرات ڈاکٹر وسیم اکرم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ اینٹی ڈینگی ٹیموں کو فیلڈ میں چوکس رکھا جائے اور دیگر ہاٹ سپاٹس کے علاوہ ٹائرشاپس،کباڑخانوں،قبرستانوں، پودوں کی نرسریز کوروزانہ چیک کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام محکموں کی اینٹی ڈینگی سرگرمیاں واضح نظر آنی چاہیں اس ضمن میں غفلت یا لاپروائی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ وتحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹیز کی میٹنگ میں متعلقہ محکمے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور صورتحال سے مکمل باخبر رہتے ہوئے انسدادی اقدامات کئے جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog