کراچی پر توجہ دیں تو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے، بلاول بھٹو

Published on May 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

کراچی(یوا ین پی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی پر توجہ دیں تو عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف ) سے نجات مل سکتی ہے۔کراچی میں کے فور منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے منصوبوں کو بھی شہباز اسپیڈ دلوائی جائے۔انہوں نے کہا کہ میں خود بھی ٹینکر سے پانی خریدتا ہوں، کراچی کو بھی شہباز اسپیڈ کی ضرورت ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف اسی طرح کراچی آتے رہیں۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو اندازہ ہی نہیں سیلاب سے کیا تباہی ہوئی، مون سون سے کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اُن کا کہنا تھاکہ بلوچستان اور سندھ کے عوام کے لیے ڈی سیلینیشن کا نظام لانا ہوگا، شہبازشریف ہمارےوزیراعظم ہیں،آپ ہی ملک کے مسائل حل کریں گے۔بلاول بھٹو زراری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی کارکردگی کی وجہ سے ایک سال میں زمین آسمان کا فرق آچکا ہے،جب قائم علی شاہ وزیراعلی تھے تو دو بار کےفور پر بریفنگ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ کراچی پر توجہ دیں تو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہیں ، ملک کا سب سے غیرمقبول ادارہ واپڈا ہے،جس کی وجہ سے ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز حلقوں میں نہیں جاسکتے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ شرجیل میمن نے 2 سال جیل میں گزارے تھے، جس وقت پی پی رہنما گرفتار تھے تو چیف جسٹس گڈ ٹو سی کہنے جیل تک آجاتے تھے۔اُن کاکہنا تھاکہ پوچھتا ہوں اگر9مئی کی سازش نائن زیرویابلاول ہائوس میں تیارہوتی توکیاردعمل ہوتا؟بلاول بھٹو زرداری نے مزیدکہا کہنہیں چاہتے مخالف یہ دن دیکھیں مگر اس سے پہلے9مئی جیسے واقعات نہیں دیکھے،جب ہم پچھلے سال اسلام آباد ریلی لے کر گئے توڑ پھوڑ کا ہم پر کوئی کس نہیں بنا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک پاکستان ہے یا دو پاکستان ہیں؟ یہ تاریخ بتائے گی ،وزیراعظم کے پاس فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے کے بعد سے ہی پابندی کا اختیار تھا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں آپ اپنی ایک ٹیم بنائیں جو ان مسائل کو حل کرے، جب ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو وہ پوری معیشت کو سنبھالتے ہیں۔اُن کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم کے دوست جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوئے، ان کو زبردستی یہ دن دیکھنا پڑے،شروع میں ہم تو ان کے خلاف کیسز نہیں لائے ہم سیاسی انتقام کا تاثر نہیں دینا چاہتے تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب عمران خان کو عدالت بلایا جاتا ہے اور وہ نہیں جاتے تو جواب میں پی ٹی آئی زمان پارک کو میدان جنگ بنادیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题