بیٹے کی پیدائش، قومی کرکٹر شعیب ملک باپ بن گئے

Published on October 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سپورٹس کی دنیا کی مشہور جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ایک پیارے سے بیٹے کے والدین بن گئے، پاپا بننے کی خبر خود شعیب ملک نے مداحوں کو سنائی۔تفصیلات کے مطابق، کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ماما پاپا بن گئے، جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، پاپا بننے کی اطلاع شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی۔خوشی سے نہال شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اٹس آبوائے ساتھ ہی اہلیہ کی صحت کی بھی خیر خبر دی، شعیب ملک نے دعاؤں کے لیے مداحوں کو شکریہ ادا کیا۔سوشل میڈیا پر شعیب اور ثانیہ کو مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، قومی کرکٹرز محمد عامر اور شاہد آفریدی نے دونوں کو مبارکباد دی۔ بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ شعیب اور ثانیہ کو بہت بہت مبارکب ہو، شاہد آفریدی نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شعیب اور ثانیہ کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题