امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ سے بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات

Published on May 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

واشنگتن(یواین پی)امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی ہے۔رپورٹس کے مطابق دونوں بہنوں کی فورٹ ورتھ جیل میں 24 سال کے بعد ملاقات ہوئی۔جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کی ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ سے گلے ملنےاور ہاتھ ملانے کی اجازت نہیں تھی۔سینیٹر مشتاق احمد نے مزید کہا کہ جمعرات کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے دوبارہ ملاقات طے ہے، وہ خود بھی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کو 5 سال کا ویزا ملا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme