اوکاڑہ آل پاکستان کلرکس ایسوی ایشن کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی

Published on May 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اوکاڑہ نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا ریلی ہیلتھ اتھارٹی دفتر سے شروع ہو کر ڈی پی او چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔ریلی پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ریلی کے شرکاء نے اپنے پیغام میں کہا پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں پاک فوج ہمارا فخر ہے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اگر ہمارا ملک سکون میں ہے تو وہ پاک فوج کی وجہ سے ہے۔ہماری پاک فوج پوری دنیا کی نمبر ون فوج ہے پاک فوج ہمارا فخر ہے انکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور اس عزم کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارا تن من دھن پاک فوج کے لئے حاضر ہے۔عوام پاک فوج کے ساتھ تھی اور ہمیشہ رہے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog