عوامی نیشنل پارٹی جدہ کی جانب سے بشیر جان کے اعزاز میں اعشائیہ ۔

Published on December 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments

unnamed
جدہ (زکیر بھٹی) عوامی نیشنل پارٹی جدہ کی جانب سے اے این پی سندھ کے سابق جنرل سیکرٹی بشیر جان کے اعزاز میں شاندار اعشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدار ت اے این پی جدہ کے صدر نوشیروان خٹک نے کی تقریب کی نظامت کے فرائض اے این پی جدہ کے جنرل سیکرٹری عثمان گل خٹک نے ادا کئیے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قران کریم سے ہوا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری بشیر جان نے کہا کہ ہمارے ملک پاکستان میں درپیش تما م مسائل کا حل صرف مضبوط جمہوری نظام میں مضمر ہے۔ ہم حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ اس نظام کے ساتھ کھڑے ہیں جس کی بحالی کی خاطر ہمارے قایدین نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی دفعہ ہوا کہ تمام جماعتیں جمہوریت کو بچانے کے لئیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوئیں ۔ سیاست کو شعبہ تصور ہیں کیا جاتا۔ نظام میں بہتری کیلئیے سیاست کو ایک شعبہ تصور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا دھرنے تبدیلی کی علامت نہیں بلکہ اس سے ملکی معیشت کو سدید دھچکا لگا۔ ہماری پارٹی نے سب سے پہلے ان انتخابات کو تسیلیم کرنے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ پلانٹڈ الیکشن تھے اور یہ طالبان کی نگرانی میں کروائے گئے۔ حکومت کی غلطیوں کی وجہ سے پاکستانی عوام کو یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔ سیاست میں آنے والوں کی سیاسی تربیت ہونی چائیے۔ جو گورنمنٹ آفیسر یا بیورو کریٹ ریٹائر ہوتاہے تو سیاست میں آ جاتا ہے اس طرح معاشرے میں جمہوری سوچ کا پیدا ہونا مشکل ہوتاہے۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ اس کے نظام کو درست کرنے کے لئیے ہم پاکستانیوں کو ہی کردار ادا کرنا ہوگا۔ بیرون ملک میں ہم صرف پاکستان کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ہمیں اپنا اور اپنے ملک کا وقار بلند کرنا ہوگا۔ دیار غیر میں کوئی بھی ایسا کام نہ کیا جائے جس سے ملک وقوم کی بدنامی ہو۔ آپس میں بھائی چارے کی فضا قائم کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا موقف ہے کہ موجودہ جنگ پاکستان کی نہیں بلکہ سازشی عناصر نے ہمیں اس جنگ میں دھکیلا جس میں بد قسمتی سے ہمارے پاکستانی لوگ بھی کچھ شامل تھے۔ ہم ہر قیمت پر پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور ایک مضبوط اور روشن پاکستان کے حامی ہیں۔ اس کے لئیے پڑھے لکھے اور ایماندار لوگوں کو سیاست میں آنا ہوگا اور عوام کو تعلیم اور صحت جیسے بنیادی حقوق کے مصائب سے نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آپریسن ضرب عضب پاک فوج کا ایک احسن اقدام ہے۔ اس آپریسن کے آنے والے دنوں میں دوررس نتائج حاصل ہونگے۔ یہ آپریشن بہت پہلے ہونا چائیے تھا مگر موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اس میں تاخیر کی گئیْ ۔ہمیں پاک فوج پر فخر ہے ۔ ہمارے جوان چاہے زلزلہ ہو یا سیلاب ہویا دہشت گردوں کی کاروائیاں ہوں ان سب حالت میں قوم کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں ڈاکٹر سومرو اور ڈاکٹر ضیا الدین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستان کمیونٹی کو درپیش مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور قونصلیٹ اور سکولز سے متعلقہ تما م مسائل کو ارباب اختیار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صدر ریاض بخاری نے معزز مہمان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے سیاسی قائدین کے آئے روز قتل پر شدید مذمت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے راہنما طاہر بھائی نے کہا کہ دہشت گردی ملک پاکستان کے لئیے ایک ناسور کی صورت اختیار کر چکی ہے تمام جماعتوں کو اس کے خلاف ملکر جدوجہد کرنا ہوگی انہوں نے ڈاکٹر سومرو کے قتل کی شدید الفاط میں مذمت کی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فخرے عالم نے تمام جماعتوں او ر کمیونٹی ممبان کا شکریہ ادا کیا ۔ اے این پی جدہ کے صدر نوشیروان خٹک نے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے معزز مہمان کو مبارکباد دی اور تمام مہمانوں اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog