لاہور کا ایک اور علاقہ خطرناک قرار دے کر سیل کر دیا گیا

Published on April 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

لاہور (یواین پی ) لاہور کا ایک اور علاقہ خطرناک قرار دے کر سیل کر دیا گیا، شاد باغ کے علاقے میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ایک اور علاقے میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد اس علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ شاد باغ کے علاقے میں ایک گلی سے کرونا وائرس کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد اس گلی کو سیل کر دیا گیا ہے۔ یوں اب تک شہر کے کل 19 علاقے خطرناک قرار دے کر سیل کیے جا چکے۔ ان علاقوں میں آمد و رفت مکمل طور پر بند ہیں اور لوگوں کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبے کا دارالحکومت لاہور کرونا وائرس کا مرکز بن چکا ہےصوبے میں سب سے زیادہ لاہور ہی کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ صوبے بھر میں اب تک 50 سے زائد علاقے خطرناک قرار دے کر سیل کیے گئے ہیں۔ یہ ایسے علاقے ہیں جہاں نہ تو کوئی جا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی وہاں سے آسکتا ہے۔ پنجاب میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں اس لیے لاہور ایپی سینٹر ہے۔ اس وقت شہر میں 11 سو سے زائد کرونا کے کنفرم مریض ہیں جو کہ صوبے کے دیگر شہروں سے زیادہ ہیں۔ان کیسز میں مقامی افراد اور زائرین دونوں شامل ہیں۔ کرونا کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر راولپنڈی اور تیسرے نمبر پر گجرات ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کے ارد گرد کرونا وائرس کی سب سے زیادہ موجودگی ہے اور اس کی بڑی وجہ ان علاقوں میں بیرون ملک سے آنے والے افراد ہیں۔ جبکہ پنجاب کے شہروں میں جن 50 سے زائد علاقوں کو کورونا کی وبا سے روکنے کے لیے سیل کیا گیا ہے ان میں سب سے زیادہ 19 علاقے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy