ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کا سال 2022ء میں لکھی گئیں کتب کے مقابلہ کا اعلان

Published on June 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ڈویژنل کمشنر و چیئرپرسن بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سلوت سعید کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے سال 2022ء میں لکھی اور شائع شدہ کتب کے مقابلہ کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن کے مطابق یکم جنوری 2022ء تا 31 دسمبر 2022ء کے دوران علمی و ادبی‘سائنسی اور تحقیقی موضوعات پر لکھی گئیں کتب کے مصنفین مقابلہ کتب میں شرکت کر سکیں گے۔اس مقصد کیلئے اساتذہ کرم‘ پروفیسر حضرات اور بورڈ ملازمین اپنی شائع شدہ کتب کی پانچ جلدیں 31 جولائی 2023 ء تک ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کی ریسرچ برانچ کو بھجوائیں گے بعد میں ججز کے فیصلہ کے مطابق پوزیشنوں کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ ھذا سے الحاق شدہ تدریسی اداروں کے حاضر سروس و ریٹائرڈ اساتذہ‘ پروفیسر اور بورڈ ملازمین حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا کہ مقابلہ کتب میں شرکت کرنے والے خواہشمند مقابلہ میں شرکت کا پروفارمہ و تفصیلات ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کی ریسرچ برانچ یا ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کی ویب سائیٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی کتب مقابلہ میں شامل نہیں کی جائیں گی۔ اس سلسلہ میں اگر کسی کو معلومات درکار ہوں تو وہ تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی ریسرچ برانچ کے فون نمبر0419330250 یا موبائل نمبر03336505886 پر رابطہ کرسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题