آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے کابل دھماکے کی مذمت

Published on May 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments


راولپنڈی (یو این پی) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کابل دھماکے کی مذمت کی ہے۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افغانستان کیساتھ ہے۔اس سے قبل پاکستان نے کابل دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پردکھ کا اظہارکیا ہے۔یاد رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک انکلیو میں دھماکے میں 70 سے زائد افراد ہلاک جب کہ400 زائد زخمی ہوگئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes