سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو

Published on June 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو کی جانب سے کیٹی بندر میں کیمپ آفس قائم کرکے پاک فوج، نیوی، میری ٹائمز سیکیورٹی ایجنسی، پولیس و دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے خطرے سے دوچار علاقوں میں موجود لوگوں کو محفوظ مقامات اور رلیف کیمپوں میں منتقل کرنے کیلئے ریسکیو کے جاری کام کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیٹی بندر کی ساحلی پٹی کے غیر محفوظ علاقوں ميں رہائش پذیر لوگوں کو نکالنے کیلئے پاک فوج، نیوی، میری ٹائمز سیکیورٹی ایجنسی و دیگر متعلقہ اداروں کی مدد سے ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ قیمتی جانوں کے ممکنہ ضیاع سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بگھان، ٹی سی ایف بابو کنان بگھان، گرلز پرائمری اسکول کیٹی بندر، گورنمنٹ پرائمری اسکول بگھان، ٹی سی ایف اسکول پیر ڈنو شاہ جھالو، ٹی سی ایس اسکول جھنگیسر، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گھارو، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گاڑھو اور وٹنری ہسپتال گاڑھو میں رلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ساحلی علاقوں سے اب تک تقریبن 727 خاندانوں کو ریسکیو کرکے مختلف رلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پر انہیں پکا ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی، مچھر دانیاں، موبائل ہسپتال، ادویات، واش رومز و دیگر تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکاروں، منتخب نمائندوں اور علاقہ معززین کے ذریعے سمندری پٹیوں سے لوگوں کو نکلنے پر آمادہ کرنے کے حوالے سے متحرک مہم بھی چلائی جا رہی ہے تاکہ انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا ہے کہ بہت سے دیگر لوگ بھی خطرے سے دوچار علاقوں سے نکل چکے ہیں جن کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ رلیف کیمپوں میں منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ انہیں مشکلات اور پریشانی سے بچایا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes