فیصل آباد: ون ویلنگ کرتا نوجوان گاڑی سے ٹکرا کر جاں بحق

Published on June 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آبادعبداللہ پور انڈر پاس میں ون ویلنگ کرتا نوجوان گاڑی سے ٹکرا کر جاں بحق‘ ساتھی زخمی جبکہ ستیانہ روڈ پر خاتون کا برقعہ موٹرسائیکل کے پہیے میں پھنسنے سے نوجوان جاں بحق‘ خاتون بری طرح زخمی ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق دانیال ٹاؤن کے رہائشی 18 سالہ معیز اور 16 سالہ حمزہ ولد ارشد کینال روڈ پر واقع عبداللہ پور انڈر پاس پر تیز رفتاری سے ون ویلنگ کر رہے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل بے قابو ہو کر قریب گزرتی گاڑی سے ٹکرا کرگر پڑے، سر میں شدید چوٹ آنے سے معیز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا بلکہ زخمی ساتھی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes