انسان کو سچ سننے اور سچ کہنے پر چہرہ نہیں چھپانا چاہیئے، نیوزکاسٹرصباحت احسان

Published on January 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 525)      No Comments

accc
کراچی(یواین پی) آج کل لوگ اب آئینے کو بھی دھوکہ دینے لگے ہیں اور آج کے دور میں صرف نمودونمائش کے علاوہ ہُنر شاید ہی کسی میں نظر آئے،انسان کو سچ سننے اور کہنے پر چہرہ نہیں چھپانا چاہیئے،آنے والے نئے اداکار شارٹ کٹ کی بدولت اسکرین پر نظر آ رہے ہر جگہ گروپ بندی کا راج ہے یہ بات مقامی ٹی وی چینل کی نیوزکاسٹر اور ایکٹریس صباحت احسان نے نمائندہ خصوصی سے بات چیت میں بتائی ان کے مطابق میڈیا کے اس آزاد اور بے لگام آزاد دور میں میں نئی لڑکی کوکام ملنا آسان نہیں،انہوں نے کچھ سال قبل ہی شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ہے،اپنی گندمی رنگت اورخوش طبیعت ہونے کی وجہ سے حلقہ احباب میں مشہور ہیں اُن کی سوچ ہے کہ آج کی لڑکی گھر سے باہر نکلتے ہوئے بڑی آسانی سے یہ سوچ لیتی ہے کہ وہ میڈیا میں آکر جلد ہی سب پر راج کرنے لگے گی مگر یہ اُس کی پہلی بہت بڑی بھول ہوتی ہے، الحمدوللہ مجھے دو تین لوگ ایسے ملے ہیں جو واقعی ہنر کی قدر کرنے کے ساتھ انہیں موقع دیتے ہیں ویسے میں شہرت کی بالکل متلاشی نہیں ہوں مگراس شوبز کی دنیا میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو شوبز کی الف بے بھی نہیں جانتے اور نئے آنے والوں کو غلط زاویوں پر لے جاکر انہیں مس گائڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، انہوں نے بتاتا کہ مجھے نیوز پڑھنے کے ساتھ ماڈلنگ اور اداکاری سے عشق ہے مشکی رنگ کی کشش کی وجہ سے میں سمجھتی ہوں کے شاید آنے والے دنوں میں کسی آرٹ پلے یا کسی فلم میںیقینامیری جگہ ضرور بنے گی اورانشاء اللہ امید ہے کہ مجھے جلد ہی ایسا کام ملے گا کہ لوگ اُسے یاد رکھیں گے، ویسے آج کل ہُنر سے زیادہ لوگ بناوٹی ہوتے جارہے ہیں ساتھ ہی ظاہری شخصیت کے علاوہ نمودونمائش کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں،جو ٹیلنٹ غریب طبقے میں مل سکتا ہے وہ شاید ہی کہیں اور مل سکے،میری خواہش ہے کہ میں ایک ایسا منفرد کردار کے ساتھ ایسا کام کروں جو میری پہچان بنے، میں ریہرسلز پر بہت یقین رکھتی ہوں اس میں سیکھنے کابہت مارجن مل جاتا ہے مگر میں سمجھتی ہوں کہ شہرت اُن ہی پر اچھی لگتی ہے جو اس کے قابل ہوتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog