عام انتخابات: تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کی تجویز

Published on May 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

لاہور(یواین پی)سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران بڑے سیکیورٹی خطرات ہیں، سیکیورٹی کیلئے پولیس ناکافی ہے، تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کی تجویز دے دی۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے کیا کیا مسائل سامنے آسکتے ہیں؟، ان سے کیسے نمٹا جائے، رحمان ملک کی زیرصدرت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس ہوا، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دی۔چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز سے آر اوز دفاتر لے جاتے ہوئے نتائج تبدیل کئے جاتے ہیں، اس دفعہ الیکشن میں جھرلو نہیں پھرنا چاہئے، بیرونی خطرات سے بھی آگاہ کردیا۔کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عام انتخابات میں سیکیورٹی صرف پولیس کے بس کی بات نہیں، تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ سامنے آرہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 20 ہزار پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں جہاں کیمرے نصب ہوں گے، سیکیورٹی خطرات پر کمیٹی کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کا بھی اعلان کردیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme