ٹھٹھہ،بیٹھک دھماکے سے گر گئی باپ جانبحق بیٹا شدید زخمی ایک بیٹا معجزانہ طور بچ گیا

Published on June 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی /حمید چنڈ)علاقے چھتو چند میں پرانے پتھروں سے بنی ہوئی بیٹھک دھماکے سے گر گئی باپ ہلاک بیٹا شدید زخمی ایک بیٹا معجزانہ طور بچ گیا ٹھٹھہ کے علاقے چھتو چند میں ایک نوجوان شخص حنیف بروھی اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ پتھروں سے بنی پرانی بیٹھک میں بیٹھا ہوا تھا کہ بیٹھک کی عمارت دھماکے سے گر گئی جسکے نتیجے میں نوجوان حنیف بروھی جانبحق ہوگیا جبکہ اسکا بیٹا لطیف بروھی شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا بیٹا معجزانہ طور بچ گیا باپ بیٹے کو مکلی سول اسپتال پھنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حنیف بروھی کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ اسکے بیٹے لطیف بروھی کا علاج کیا جارہا ہے حنیف بروھی کی میت جب چھتو چند پھنچی تو علاقے میں کہرام برپا ہوگیا ہر آنکھ اشک بار تھی سوگ میں علاقے میں کاروبار بھی بند کردیا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes