ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں آج لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف بیٹھیں گے

Published on June 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 624)      No Comments

01
اس حوالے سے مساجد میں خواہشمندوں کی رجسٹریشن مکمل کرکے تمام انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے
اسلام آباد(یوا ین پی) ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں آج لاکھوں فرزندان توحید مسنون اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گی ۔اس حوالے سے مساجد میں خواہشمندوں کی رجسٹریشن مکمل کرکے تمام انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے ،پولیس نے بھی آخری عشرہ میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے ۔اعتکاف کرنے والے افراد20 رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں ادا کریں گے اورعیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیاجائے گا ۔ دوسری جانب مساجد انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے اعتکاف کرنیوالے تمام افراد کا مکمل ڈیٹا محفوظ رکھیں ۔ بعض مساجد کی طرف سے اپنی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے جبکہ متعلقہ پولیس اسٹیشنز کی طرف سے بھی آخری عشرہ کے لئے سکیورٹی فرائض کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes