فیصل آباد کے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کے ٹارگٹ حاصل نہ ہوسکے۔؛محکمہ تعلیم فیصل آباد

Published on June 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد کے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کے ٹارگٹ حاصل نہ ہوسکے۔ جس پر محکمہ تعلیم فیصل آباد نے سکولز میں داخلہ بڑھانے کیلئے سر جوڑ لئے۔ سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء کی سکول سربراہان کے ساتھ میٹنگ کی۔ چھٹیوں میں ایڈمیشن ڈیسک لگا کر داخلہ مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ سکول کونسل اور کمیونٹی کے تعاون داخلہ بڑھانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ سکول سربراہان کا کہنا تھا کہ مردم شماری، امتحانی ڈیوٹی سمیت اساتذہ کی مصروفیت کے باعث داخلہ مہم متاثر ہوئی لیکن چھٹیوں میں اور بالخصوص اگست اور ستمبر میں داخلہ بہتر رہے گا اور ٹارگٹس پورے ہوں گے۔ ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن ملک منظور احمد، سکول سربراہان راؤ محمد اقبال، میاں سعید، علی رضا بھٹی، محمد ذوالفقار، صغیر احمد و دیگر نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes