صنعتیں بند، مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی

Published on January 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پر پچھلے 8 ماہ سے خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے، وقت پر درست فیصلے نہ کیے تو پاکستان کو نقصان ہوگا، ملک میں صنعتیں بند، مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے گوجرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا پاکستان پر بھروسہ نہیں کر رہی ہے، مخالفین کو لگ رہا تھا کہ ہم اعتماد کا ووٹ نہیں حاصل کرپائیں گے، تحریک انصاف میدان میں ہے اور مخالفین خوف میں مبتلا ہیں، تحریک انصاف نے 186ارکان کو یکجا رکھا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، پاکستان ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، عمران خان نے8 ماہ سے الیکشن کی تیاری کر رکھی ہوئی ہے، پاکستان پر پچھلے 8 ماہ سے خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے، فیصلوں کا حق صرف پاکستان کے عوام کو ہونا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے، آج دنیا پاکستان پر بھروسہ نہیں کر رہی ہے، وقت پر درست فیصلے نہ کیے تو پاکستان کو نقصان ہوگا، معیشت کا یہ حال ہے کہ پاکستان میں صنعتیں بند ہورہی ہیں، عوامی قوت سے فیصلے ہوتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes