پاکستان اسلامی جمہوری ریاست ہ۔حقوق برابر ، تبلیغ کا مقصدعقیدے کا بیان کرنا ہے زبردستی  اعتراف نہیں مقررین کا سیمینار سے خطاب

Published on December 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments


اوکاڑہ(یو این پی /شیخ ندیم شیراز) یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں پیامِ پاکستان محراب و منبر کی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوایونیورسٹی آڈیٹوریم میں منعقدہ سیمنیار میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے علامہ محمد اکرم قاری، صدر تنظیم آئمہ مساجد ،ضلع اوکاڑا، مفتی علی عمران ،صدرِ مدرس جامعہ فریدیہ ساہیوال، کوارڈینیٹر تنظیم المدارس پاکستان ساہیوال ڈویژن اورپروفیسر ڈاکٹر محمد واجد وائس چانسلر نے قیامِ پاکستان کے حقیقی مقاصد، قائداعظم محمد علی جناح کے افکار پر بات کرتے ہوئے محراب و منبر کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔شرکاء کا کہنا تھا پاکستان ایک اسلامی جہموری ریاست ہے یہاں سب کے حقوق برابر ہیں۔ محراب و منبر سے تبلیغ کا مقصد اپنے عقیدے کا بیان کرنا ہے زبردستی انکا اعتراف کروانا نہیں۔اپنے نظریے اور عقیدہ سے منسلک رہ کر پاکستان کے حقیقی مقاصد کو پایا جا سکتا ہے۔ محبت، امن بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے میں اساتذہ کرام، علما دین سمیت طالبِ علموں کا کردار کلیدی ہے۔ درس گاہیں ہی معاشرہ قائم کرتی ہیں۔ اس لیے ہمیں تعلمیی اداروں میں مثبت سوچ کو فروغ دینا ہے۔ شدت پسندی کی نفی ضروری ہے۔اسلام امن کا پیغام دیتا ہے۔ پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر انوار اللہ طیّبی فیکلٹی شعبہ اسلامیات سمیت یونیورسٹی اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر امجد علی سیمنیار آرگنائزرڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز یونیورسٹی آف اوکاڑا نے شرکا ٕ کا شکریہ ادا کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题