پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انسداد منشیات کا عالمی دن 26جون کو منایا جائے گا

Published on June 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن 26جون کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں منشیات کے استعمال کی روک تھام،غیر قانونی تجارت کے خاتمہ اور اس کی تباہ کاریوں کے سلسلہ میں عوام الناس میں شعور و آگہی پیدا کرنا ہے اس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ماہرین منشیات کی سمگلنگ اس کے استعمال اور اس کی تباہ کاریوں کے متعلق تفصیل سے روشنی ڈالیں گے اس موقع پر معلوماتی اور تفریحی پروگرام نشرکیے جائیں گے جبکہ انسداد منشیات کے محکموں کی جانب سے منشیات نذر آتش کی جائیں گی انسداد منشیات کے عالمی دن کا آغاز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد سے ہوا یہ قرارداد 1987ء میں منظور کی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes