پانچ سال کے دوران 2 لاکھ 69 ہزار 202 سرطان کیسز رپورٹ ہوئے؛قومی ادارہ صحت

Published on June 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)قومی ادارہ برائے صحت (این آی ایچ) نے ملک میں سرطان کے بڑھتے ہوئے کیسز کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق 5 سال کے دوران 2 لاکھ 69 ہزار 202 سرطان کیسز رپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ سرطان کے مریضوں میں خواتین کی زیادہ تعداد رپورٹ ہوئی۔ این آئی ایچ کے مطابق سرطان کے کیسز میں53.61 فیصد خواتین اور 46.7 فیصد مردوں کی تعداد ریکارڈ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق منہ، بڑی آنت، جگر اور پھیپھڑوں کا سرطان عام ہے۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر 4 افراد میں سے 3 منہ کے سرطان کا شکار ہیں۔ سندھ، کے پی اور بلوچستان میں زیادہ نسوار کا استعمال منہ کے کینسر کا سبب بنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نوجوانوں میں بڑی آنت کے سرطان کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ بڑی آنت کے سرطان کی اصل وجہ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال ہے۔ قومی ادارہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غذا میں نمایاں تبدیلی سے بھی سرطان کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل کینسر رجسٹری پاکستان کی سرطان پر رپورٹ 2015 سے 2019 کے دوران کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy