وزیر اعلی بلوچستان کی زہری ہاوس پہنچ کر اپنے بھائی سے انکے بیٹے اور اپنے بھتیجے اصغر علی زہری کے قتل پر تعزیت

Published on May 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments


ٹھٹھہ (یو این پی) وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے اتوار کے روز ضلع ٹھٹھ کے علاقے دھابیجی زہری ہاوس پہنچ کر اپنے بھائی علی نواز زہری سے انکے بیٹے اور اپنے بھتیجے اصغر علی زہری کے قتل پر تعزیت کی اور واقعے کے متعلق بھائی سے معلومات حاصل کی اور بھتیجے کے قتل پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور ایس ایس پی ٹھٹھ فدا حسین مستوئی سے بھی واقعے کے متعلق معلومات حاصل کی اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سینیٹرز نعمت اللہ زہری اور دیگر موجود تھے وزیراعلی بلوچستان کے دھابیجی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے پولیس کی بھاری نفری مقرر کی گئی تھی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme