حج کا آغاز ہوگیا

Published on June 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

مکہ مکرمہ (یو این پی)دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج مناسک کے پہلے مرحلے میں خیموں کے شہر منیٰ پہنچ رہے ہیں۔ منیٰ روانگی سے قبل عازمین حج نے مسجدالحرام میں طواف و عمرہ ادا کیا۔عازمین آج کی رات منیٰ میں ہی گزاریں گے اور فجر کی نماز پڑھ کر حج کے سب سے اہم رکن اعظم کی ادائیگی کے لیے عرفات کے میدان جائیں گے جہاں وہ دن بھر عبادت اور دعاؤں میں مشغول رہیں گے۔ سورج ڈھلنے کے بعد حاجی مزدلفہ کے لیے روانہ ہوں گے۔اس سال ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کر رہے ہیں،81 ہزار عازمین سرکاری اور 76 ہزار نجی حج اسکیم کے ذریعے سعودی عرب پہنچے ہیں۔وادی منیٰ میں پاکستانی معاونین کی گائیڈنگ پوسٹیں مقرر کردی گئی ہیں، منیٰ میں پاکستان حج مشن کے 2 کیمپ آفس بھی قائم کر دیے گئے۔واضح رہے کہ اس سال دنیا بھر سے 16 لاکھ سے زائد عازمین فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes