لاہور میں داتادربار کے باہر دھماکا،5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید،25 زخمی

Published on May 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

لاہور(یواین پی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں داتادربار کے باہرخودکش دھماکے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید اور 25 زخمی ہو گئے ،جن میں 7کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،دھماکے میں ایلیٹ پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے دھماکے کی مذمت کی اورانکوائری رپورٹ طلب کرلی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے بھکر کا دورہ منسوخ کردیا اور داتا دربار دھماکے کی انکوائری کا حکم دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داتا دربار کے باہر ہونے والا حملہ خودکش ہے،دھماکے میں 9 افراد شہید ہوئے جن میں 5 پولیس اہلکارشامل ہیں ،دھماکے میں زخمی افراد کی تعداد25 بتائی جاتی ہے جن میں 7کی حالت تشویشناک ہے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ دھماکے میں 7 کلوبارودی مواد استعمال کیاگیا۔
،پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا ہے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں،تمام سرکاری ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ میوہسپتال کے تمام ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو واپس بلالیا گیا۔
پولیس کے مطابق حملہ خودکش تھا،حملہ آور کے اعضا فرانزک کیلئے بھیج دیئے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد نے ایلیٹ کی گاڑی کونشانہ بنایا، دہشتگرد مین روڈ سے وی وی آئی پی گیٹ کی جانب گیا،پولیس کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔شہید ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار شاہد اورسلیم جبکہ شہری کی شناخت رفیق کے نام سے ہوئی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا دورہ بھکر منسوخ کردیا اور داتادربار دھماکے کی انکوائری کا حکم دیدیا،وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog