موسم برسات میں امرود کو پھل کی مکھی سے بچانے کیلئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے، محکمہ زراعت پنجاب

Published on July 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے امرود کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پودوں کی مناسب دیکھ بھال اور پودوں کو نقصان رساں کیڑے و بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں۔ترجمان م زراعت نے بتا یا کہ موسم برسات میں امرود کی گرمیوں کی فصل کو پھل کی مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مکھی پھل کے اندر اپنا ڈنگ داخل کر کے انڈے دیتی ہے جن سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں پیدا ہوکر گودے کو کھا نا شروع کر دیتی ہیں اور پھل گل سڑ جاتا ہے۔انہوں نے امرود کے باغبانوں کو ہدائت کی کہ وہ ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme