فاروق آباد میں ڈرائیونگ لائسنس آفس قائم کر دیا گیا;سب انسپکٹر محمد آصف

Published on July 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی) فاروق آباد میں ڈرائیونگ لائسنس آفس قائم کر دیا گیا،سینکڑوں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے شیخوپورہ جانا پڑتا تھا،ٹریفک انچارج فاروق آبادسب انسپکٹر محمد آصف بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ فاروق آباد میں ڈرائیونگ لائسنس آفس قائم کر دیا گیا،سینکڑوں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے شیخوپورہ جانا پڑتا تھاعلاقہ کی عوام کیلئے فاروق آباد میں ڈارائیونگ لائسنس آفس کا قیام بہت خوش آئند اقدام ہے جس سے یقینی طور پر منڈی جھبراں،صفدر آباد،خانقاہ ڈوگراں اور فاروق آباد کے نواحی میں سینکڑوں دیہات کے عوام مستفید ہونگے جبکہ عنقریب ڈرائیونگ سکول کا اجراء بھی متوقع ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے بعد پراپر گاڑی پر سفر کریں تاکہ خود کو اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے شہری ہیلمٹ کے بغیر بائیک کے سفر سے گریز کریں، تاجر کمیونٹی سمیت شہریوں نے فاروق آباد میں ڈرائیونگ لائسنس آفس کے قیام پر آئی جی پنجاب،ڈی پی او شیخوپورہ اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme