سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عبد فاؤنڈیشن تونسہ شریف پہنچ گئی

Published on September 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

بورے والا (یواین پی/آمنہ منظور )سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عبد فاؤنڈیشن پیش پیش ہے ۔ عبد فاؤنڈیشن کی ٹیم سی ای او حسنین رشید کی قیادت میں تونسہ شریف کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی مدد کے لیے پہنچ گئی ۔ عبد فاؤنڈیشن کے صدر محمد ارسلان اور دیگر رضاکاروں نے تونسہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں راشن اور اشیاۓ ضروریہ تقسيم کیں۔ اس موقع پر سیلاب متاثرین نے عبد فاؤنڈیشن کی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔حسنین رشید نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری ٹیم انتہائی محنت اور لگن سے کام کر رہی ہے میری ٹیم میں اکرام وارث ، زاہد شریف ، مجاہد اقبال ، گل زیب ، رومہ الاسد ۔ظفر ساغر ، شاہد مسعود ، محمد عمر ،محمد عثمان اور دیگر رضاکار شامل ہیں جو ہر وقت عبد فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں۔عبد فاؤنڈیشن کے سی ای او حسنین رشید نے مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں سے بےیار و مددگار سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme