پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ … باؤلنگ ٹیسٹ میں ناکام

Published on November 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

لاہور: (یو این پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ ایک مرتبہ پھر باؤلنگ ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اب وہ بین الاقوامی مقابلوں میں گیند بازی نہیں کرا سکیں گے۔ محمد حفیظ کو اب دوبارہ باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینا ہو گا۔ خیال رہے کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن دو سال میں 3 مرتبہ رپورٹ ہوا تھا۔محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کے ایمپائرز نے رپورٹ کیا تھا۔ آئی سی سی کے قواعد کے مطابق محمد حفیظ کو 14 روز کے اندر اپنا بائیو مکنیک ٹیسٹ دینا تھا۔ اس کے بعد وہ انگلینڈ روانہ ہوئے جہاں یکم نومبر کو ان کا ٹیسٹ لیا گیا لیکن وہ بدقسمتی سے ان میں ناکام رہے۔محمد حفیظ اس سے قبل دسمبر 2014ء میں مشکوک باؤلنگ ایکشن کی زد میں آئے تھے تاہم ایکشن کی درستگی کے بعد انھیں اپریل 2015ء میں دوبارہ بولنگ کی اجازت مل گئی تھی۔ 2014ء پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کے ایمپائرز نے محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کے بارے میں دوبارہ رپورٹ کیا تھا۔ آئی سی سی نے ایک سال کے عرصے میں دو بار مشکوک باؤلنگ کروانے کی سزا کے طور پر قوانین کے تحت ان پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی تھی۔ اس کے بعد محمد حفیظ نے نومبر 2016ء میں برسبین میں اپنا بائیو مکینک ٹیسٹ دیا تھا جس کی رپورٹ کی روشنی میں وہ دوبارہ باؤلنگ کے اہل قرار دے دیے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes