عمران خان نے پاکستان کے استحکام اور معاشرے کیخلاف جنگ شروع کی،مریم نواز

Published on September 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ عدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز عمران خان کو ڈبل ڈیلر کے طور پر ڈیل کریں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے استحکام اور معاشرے کیخلاف جنگ شروع کی،اب عمران خان کا نشانہ پاکستان کی مسلح افواج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ سیاسی لیڈر جیسا سلوک بند کیا جائے کیونکہ وہ سیاستدان نہیں،انہیں پاکستان کو تباہ وبرباد کرنے کیلئے لانچ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog