پاکستان مذہبی سیاحوں کیلئے انتہائی محفوظ ملک ہے: بدھ پیشوا

Published on July 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی)بدھ مت کے مذہبی پیشوا کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی سیاحوں کے لیے انتہائی محفوظ ملک ہے۔بدھ مت کے مذہبی پیشواؤں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر اسلام آباد میں انہوں نے گندھارا سیاحت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ٹاسک فورس کے چیئرمین اور وزیرِ مملکت ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو بھی کی۔بدھ پیشوا کا کہنا ہے کہ پاکستان حکومت نے بدھ ازم کے آثارِ قدیمہ کی حفاظت کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان آ کر بہت اچھا لگا، بدھ ازم کے حوالے سے پاکستان میں 6 ہزار سے زائد مقامات ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثے کے احیاء کے موضوع پر گزشتہ دنوں ہوئی عالمی گندھارا کانفرنس میں مختلف ممالک سے 31 وزیٹرز پاکستان آئے۔ان میں ویتنام، تھائی لینڈ، نیپال، ملائیشیا اور دیگر ممالک سے بدھ مت کے ماننے والے بھی شامل ہیں۔گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثے کے احیاء کے موضوع پر عالمی گندھارا کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ثقافتی سفارت کاری اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes