الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی،اخراج اور منتقلی کی تاریخ میں 20 جولائی تک توسیع کردی

Published on July 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)الیکشن کمیشن فیصل آباد نے ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی،اخراج اور منتقلی کی تاریخ میں 20 جولائی تک توسیع کردی اور کہا ہے کہ جو افرادووٹ کا اندراج،کوائف کی درستگی،اخراج اور منتقلی کراناچاہتے ہیں وہ مقررہ تاریخ تک الیکشن کمیشن کے قریبی دفتر سے رابطہ کرلیں تاکہ ملک میں الیکشن کے حوالے سے تمامتر انتظامات بروقت مکمل کئے جاسکیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ شہری اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتہ میں سے کسی ایک پر کروایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری ووٹ کے اندراج،منتقلی،اخراج یا کوائف میں درستگی کیلئے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کرکے پر کریں اور اسے اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں۔انہوں نے کہا کہ اندراج و منتقلی ووٹ کیلئے فارم نمبر 21، اعتراض یا اخراج ووٹ کیلئے فارم نمبر22اورکوائف کی درستگی کیلئے فارم نمبر23استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہری یہ فارم ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy