حمزہ شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج ’’سرگودھا‘‘ آئیں گے

Published on April 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments


سرگودھا (یوا ین پی) حمزہ شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج سرگودھا آئیں گے،وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 5 ہزار سے زائد طلباء اور طالبات کو نمایا پوزیشن حاصل کرنے پر تقسیم کریں گے،جمخانہ کلب کے افتتاح سے ساتھ ساتھ پیر حمیدالدین سیالوی کی عیادت کیلئے ساہیوال بھی جائیں گے ان کے دورہ پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں،راستوں میں آنے والی سڑکوں کی تعمیروں مرمت بھی شروع کر دی گئی ہے۔ حمزہ شہباز دورہ کے دوران نو تعمیر شدہ جنرل بس اسٹینڈ ،سرگودہا سٹیڈیم جمخانہ کلب کا افتتاح کریں گے۔ جبکہ یونیورسٹی آف سرگودہا کے ایم بی اے ہال میں وزیر اعلی لیپ ٹاپ ایچ ای سی اور بورڈ آف انٹر میڈیٹ و ایجوکیشن سرگودہا کی طرف سے تقریباً پانچ ہزار لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں وہ سرکٹ ہاؤس میں مسلم لیگ کی ذیلی تنظیموں،معززین شہر ‘ سرگودہا چیمبر آف کامرس اور انجمن تاجران، سرگودہا بار اور سرگودہاپریس کلب کے وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی اور اے ڈی سی جی ملک آصف اقبال کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes