دریائے سندھ، چناب اور ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ

Published on July 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

لاہور( یواین پی)دریائے سندھ، چناب اور ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کی آمد 115527 اور اخراج 105027 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔دریائے چناب میں آنے والے سیلاب سے 50 دیہات زیرِ آب آ گئے اور وسیع رقبے پر تیار فصلیں متاثر ہو گئیں۔سیلاب سے سڑکیں زیرِ آب آنے سے متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔متاثرین کو آمد و رفت اور اشیائے ضروریہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔فلڈ کنٹرول روم نے بتایا ہے کہ کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 30 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 10ہزار کیوسک ہے۔ادھر دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی سطح میں پھر سے اضافہ ہو گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 57196 اور اخراج 46186 کیوسک ہے۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دریائے ستلج میں ضلع بہاولنگر کی حدود میں نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ادھر رحیم یار خان شہر اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔بارش کے باعث رحیم یار خان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes