بورے والا؛موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی لنڈا بازار کی رونقیں دوبالا ہو گئیں

Published on November 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

بورے والا(یواین پی)موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی لنڈا بازار کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں جہاں بڑی تعداد میں رضائیوں، کمبلوں، گرم لحافوں، کوٹ، سویٹرز، ونٹر ملبوسات فروخت کیلئے رکھی گئی ہیں اور وہاں عوام کا بھی شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ غریب، محنت کش،متوسط و سفید پوش طبقہ کے افراد بھی لنڈ ا بازاروں کا رخ کر رہے ہیں جن میں خواتین کی کثیر تعداد بھی شامل ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جہاں دیگر تمام شعبہ جات میں زبر دست مہنگائی نے عوام کو بری طرح متاثر کیا ہے وہیں لنڈا بازار بھی مہنگائی کے اثرات سے محفوظ نہ رہ سکا ہے اور لنڈے کے سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر نے لگی ہیں۔ لنڈا بازار کے دکانداروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ لنڈے کے گرم کپڑوں کی گانٹھوں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی زیادہ ہو گئے ہیں اسلئے مجبوراً انہیں کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے-

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes