فیصل آباد:بے روگاری گھریلو ومعاشی حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

Published on July 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)بے روگاری گھریلو ومعاشی حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ بھوآنہ کا رہائشی 34 سالہ ریاض ولد فرزند علی کاروبار کی وجہ سے پریشان تھا جسکی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑے چل رہے تھے، گزشتہ روز بھی مذکورہ نوجوان کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، حالت غیر ہونے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔بعدازاں ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题