رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہو گا ، پہلی بار دنیا بھر میں ماہ صیام ایک ہی دن شروع ہوگا

Published on May 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments


واضح رہے ماہرین فلکیات نے رواں برس دنیا بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک شروع ہونے کی پیش گوئی کی تھی
کراچی (یوا ین پی) کراچی اور لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔کل بروز جمعرات مورخہ 17 مئی کو ماہِ رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہو گا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سمیت ڈائریکٹر محکمہ موسمیات، ڈی جی وزارت مذہبی امور نے شرکت کی۔یو این پی کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ ملک بھر میں ضلعی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے جب کہ رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں ملک بھر سے موصول ہوئی جسے تمام ارکان نے اتفاق رائے سے قبول کیا جس کے بعد 1439 ہجری کا پہلا روزہ کل 17 مئی بروز جمرات کو ہوگا۔ ادھر امریکا، یورپ، آسٹریلیا، سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں بھی گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا، اس لیے وہاں رہنے والے مسلمان بھی کل مورخہ 17 مئی بروز جمعرات کو پہلا روزہ رکھیں گے۔واضح رہے ماہرینِ فلکیات نے رواں برس دنیا بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک شروع ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔ماہِ رمضان المبارک 1439ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں کمیٹی ارکان سمیت محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوئے۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے جدید سائنسی ٹیلی سکوپس سے بھی مدد لی گئی اور ملک کے مختلف علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں نے اجلاس طلب کیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog