اوکاڑہ نواحی گاؤں 48 نیامی والے میں بانسوں اور کانوں سے بنی جانوروں کے باڑے کی چھت بارش کی وجہ سے گر گئی

Published on July 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/ شیخ ندیم شیراز ) چھت گرنے سے ملبے تلے 8 بھینس دب گئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مقامی افراد کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبہ ہٹا کر بھینسوں کو ملبے سے نکال لیا۔ دو بھینس ملبے تلے دبنے سے ہلاک ہو گئی جبکہ 6 کو بچا لیا گیا۔

اوکاڑہ: جی ٹی روڈ چونگی نمبر 7 نزد 53 ٹو ایل موڑ کے قریب بانسوں سے بنی کمرے کی چھت بارش کی وجہ سے گر گئی
اوکاڑہ(یواین پی/ شیخ ندیم شیراز )چھت گرنے سے ملبے تلے 15 سالہ نوجوان دب کر زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نوجوان کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نوجوان کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes