سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی دوسری برسی شیرازی ہاؤس ٹھٹھہ میں عقیدت و احترام سے منائی گئی

Published on December 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی ٹھٹھہ کے سیاسی سماجی رہنما مرحوم سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی دوسری برسی شیرازی ہاؤس ٹھٹھہ میں عقیدت و احترام سے منائی گئی برسی ٹھٹھہ میں شرکت ہوئی سی ایم سندھ سید مراد علی شاہ صوبائی وزیر سید ناصر شاھ ۔وزیر اعلی سندھ کے معاوین صادق علی میمن سید ریاض حسین شاہ شیرازی ایم پی ایز محمد علی ملکانی شاھ حسین شاھ شیرازی۔ ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی
شیرازی خاندان کے سروان سید شفقت حسین شاھ شیرازی سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شریک کی برسی کے موقع پر وزیر اعلی سندھ اور دیگر مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ اعجاز علی شاہ شیرازی ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں گزار دی وہ آج بھی عوام کے دلوں میں موجود ہیں عوام کا یہ مجمع بتارہا ہے کہ عوام کو اعجاز علی شاہ شیرازی سے عوام کتنا پیار کرتی ہے اور مرحوم سید اعجاز شاھ شیرازی بھی عوام کو بہت پیار کرتے تھے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ کہا کہ اللہ پاک سائین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ نقام عطا فرمائی وزیر اعلی سندھ نے آخر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کی باتیں کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں اگر ان کو عوامی نمائندوں کا کردار ادا نہیں کرنا ہے تو چلے جائیں کوئی فرق نہیں پڑے گا انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر انتخابات وقت پر ہی ہونگے اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی وقت سے پہلے الیکشن کی باتیں کرنا بے وقوفی ہے سارا ملک برسات اور سیلاب کی تباھ کاریوں کو منہ دے رہا ہے اور عمران خان اور انکا ٹولہ الیکشن کی رٹ لگاکر بیٹھا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر سرائیکی صوبہ بنانے کی باتیں ہورہی ہیں ملک میں مزید صوبے بنانے انتظامی یونٹ کو بڑھانے کی باتیں کوئی نہ سوچے انہوں نے کہا کہ سندھ کے لئے اگر کسی نے نئے صوبے کی بات کی تو اسکا برا حشر ہوگا سندھ صدیوں سے قائم ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے اندر 21 لاکھ گھر بنوارہے ہیں جسکے لئے عالمی بینک اور مختلف اداروں سے بات ہورہی ہے سندھ میں زمینداروں کو پانچ ہزار فی ایکڑ کے حساب سے مدد کی جائے گی تاکہ وہ اپنی فصلیں اگا سکیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے اندر لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں دوسری طرف الیکشن کی باتیں کی جارہی ہیں۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题